جہلم میں مریض کا ناک کی بجائے گلے کا آپریشن کرنے کا معاملے کی انکوائری مکمل، سرجن کو قصور وار قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں سرجن کی جانب سے مریض کاشف سلیم کے ناک کی بجائے گلے کا آپریشن کرنے کے معاملے کی انکوائری مکمل کر لی گئی، انکوائری میں سرجن احمد نواز کیانی قصوروار ٹھہرا دیئے گئے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال اور سرجن کے خلاف کارروائی کے لیے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو لکھ دیا ہے۔ مریض کے گلے میں کسی قسم کی کوئی پرابلم نہ تھی لیکن سرجن نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناک کی بجائے گلے کا آپریشن کیا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مریض نے درخواست واپس لے لی تھی کیونکہ معاملہ انتہائی سیریز تھا جس کی وجہ سے کارروائی ضروری تھی۔
یاد رہے کہ15روزقبل سرجن نے مریض کے ناک کی بجائے گلے کا آپریشن کردیا تھا، 21 جولائی کو سرجن کی غفلت کی خبر شائع ہونے پر ڈی سی جہلم نے نوٹس لیا تھا۔