جہلم: اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور بھاگنے میں مدد دینے والے 2 ملزمان گرفتار

0

جہلم: صدر پولیس کی اہم کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور بھاگنے میں مدد دینے والے 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نےملزمان محمد بلال اور محمد عدنان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے شہری کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم راجہ شمشیر عرف شیری کو فرار ہونے میں مدد کی۔


ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون شکن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.