دینہ سے تعلق رکھنے والے 100 خاندانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

0

دینہ: تحصیل دینہ سے تعلق رکھنے والے 100 خاندانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا، جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے اعزاز میں تقریب کاانعقاد، تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر طارق سلیم امیرجماعت اسلامی شمالی پنجاب تھے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نجی ہال میں تحصیل دینہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 100 افراد کے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کے اعزاز میں تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ تقریب کے مہمان گرامی ڈاکٹر طارق سلیم امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب تھے۔

تقریب میں امیدوار برائے ایم این اے حلقہ این اے 60سیدضیاء اللہ شاہ بخاری، امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 25و امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری اور حبیب رضابٹ صدر جے آئی یوتھ ضلع جہلم بھی موجود تھے۔

تحصیل دینہ سے تعلق رکھنے والے خلیق بٹ، اکرام الحق شیخ ایڈووکیٹ، چوہدری عابد نکی، چوہدری محبوب مدوکالس، اسامہ نذیر، مرزا اشفاق سابق کونسلر، محمدراشد، بشارت محمود، حافظ باسط کھوکھا، بلال رضاء سمیت دیگر سو افراد نے دیگر پارٹیوں کو خیرآباد کہہ کر اپنے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا، جن میں سابق کونسلر بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر طارق سلیم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام افراد اور انکے خاندانوں کو جماعت میں شامل ہونے پر خوش آمدیدکہتا ہوں۔ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، جرائم میں اضافہ سے عوام تنگ آچکی ہے۔ ملک میں اشرافیہ کا قبضہ ہے جو اپنے بینک بیلنس بڑھانے کے چکر میں عوام کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کردیا۔

انہوں نے کہا کہ جس ووٹ سے یہ آتے ہیں انکو اس ووٹ کا حساب نہیں ملتا۔ جماعت اسلامی عام آدمی کی پارٹی اور عوامی جماعت ہے۔ حکومت میں ہو یا نہ ہوعوام کی خدمت میں 24 گھنٹے مصروف ہے۔

تقریب سے ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.