اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اسکینڈل کی اعلی سطحی انکوائری کروائی جائے۔ فراز چوہدری

0

جہلم: معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری فراز حسین نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے حراس کے اسکینڈل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس آف لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی اعلی سطحی انکوائری کروائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کے ساتھ ساتھ ایسے واقعات کے سد باب کے لیے ٹھوس حکمت عملی واضح ہونی چاہیے تاکہ قوم کی بیٹیوں کو کوئی مجرمانہ ذہنیت رکھنے والا شخص بلیک میل نہ کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ سینکڑوں خاندانوں کی بچیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور اس خبر کی تشہیر ہونے کے بعد متاثرہ بچیوں کے والدین سخت پریشان ہیں، اس واقعہ کو معمول کا واقعہ سمجھ کر علاقائی پولیس کے ذریعے انکوائری تک محدود نہ کیا جائے بلکہ اس کی کم از کم اعلی عہدوں پر موجود فرض شناس ایماندار اچھی شہرت کے حامل افسر ان سے انکوا ئری کروائی جائے۔

چوہدری فراز حسین نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ سے ہمارے اعلی تعلیمی اداروں کے نظم و نظام تعلیم پر سنگین سوال اٹھے ہیں اور اعلی تعلیمی اداروں کا تشخص مجروح ہوا ہے۔ والدین نے اعتماد کر کے اپنی بیٹیاں تعلیمی اداروں میں اعلی تعلیم کے لیے بھیجوانی شروع کر رکھی ہیں اور اگر وہاں جرائم پیشہ عناصر انہیں بلیک میل کریں گے یا ہراساں کریں گے تو پھر والدین اپنی بیٹیوں کو تعلیم دلواتے ہوئے سو بار سوچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کو عبرت ناک سزا ملنی چاہیے تاکہ والدین کا اعتماد تعلیمی اداروں پر بحال ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.