جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 منشیات فروش ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمہ عاصمہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ کے قبضہ سے 1650گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 520گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم راشد کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 1 بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔