جہلم میں بدبخت بیٹے نے کلہاڑیوں کا وار کر کے ماں کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار

0

جہلم میں انتہائی دلخراش واردات، بدبخت بیٹے نے کلہاڑیوں کا وار کر کے ماں کو قتل کر دیا۔ پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، ڈی پی او جہلم کا نوٹس، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دلخراش واقعہ تھانہ چوٹالہ کی حدود میں واقع نواحی گاؤں چک شادی میں پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی پر ملزم منظر عباس نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ماں کو قتل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہیں پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

تھانہ چوٹالہ کے علاقہ میں ناخلف بیٹے کے ماں کو قتل کرنے کے واقعہ پرڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے نوٹس لے کر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسے 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.