جہلم میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کا عزم ہے۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر

0

جہلم: صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر کادورہ جہلم، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعمیراتی کام اور نئی مشینری کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجمال ناصر نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق اور محکمہ صحت کے اعلی حکام کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹراما سینٹر، گائنی وارڈ، ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر حصوں میں جاری تعمیر و مرمت اور اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ضلع جہلم سمیت پنجاب میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کا عزم ہے اربوں روپے کے اخراجات سے پنجاب میں ہسپتالوں کواپ گریڈ کیا جا رہا ہے جبکہ پرانی مشینری کی تبدیلی اور دیگر اقدامات پر تیزی کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ضروری سٹاف کو پورا کرنے کیلئے بھی کام جاری ہے جبکہ تمام چھوٹے ہسپتالوں کواپ گریڈ کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے سول ہسپتال میں جاری کام کو جلد از جلد مکمل کرنے اور عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.