جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، آتش بازی کرنے والے ملزم اور 4منشیات فروش گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم شرجیل کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 1280گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان واصف اور مسعود کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 1070گرام چرس برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم راحیل کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 670گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش باز ملزم یاسر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 100 شرنائیاں اور 5 انار برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔