راولپنڈی میں ماں بیٹی سمیت 6 لڑکیاں اغواء

0

راولپنڈی میں ماں بیٹی سمیت چھ لڑکیاں اغواء ہوگئیں۔

تھانہ صادق آباد کو منزہ بی بی نے بتایا کہ میری 15 سالہ بیٹی کو کسی نامعلوم شخص نے اغواء کرلیا ہے۔

تھانہ نصیر آباد کو عظیم اختر نے بتایا کہ میری 16 سالہ بھانجی گھر سے بازار گئی میری ہمشیرہ اور میری بھانجی کو ملزمان مہتاب، شہزاد، ظہور، ابرار وغیرہ نے مل کر اغواء کرلیا ہے۔

تھانہ دھمیال کو فارین اختر نے بتایا کہ میری 25 سالہ بہن جو مطلقہ ہے اسے کسی نامعلوم شخص نے اغواء کرلیا ہے۔

تھانہ پیرودھائی کو پھل زیب نے بتایا کہ میری بیوی کو کسی نامعلوم ملزم نے اغواء کرلیا ہے۔

تھانہ رتہ امرال کو وحید محمود نے بتایا کہ میری بیوی کو ملزم ساجدنے اغواء کرلیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.