جہلم میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، 60 سالہ موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں جادہ جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 60 سالہ محمد اسلم ولد محمد یعقوب موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ڈیڈ باڈی کو سول ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔