جہلم میں مرغی کا گوشت بھی غریب کی پہنچ سے باہر، نئی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

0

جہلم: مرغی کا گوشت بھی غریب کی پہنچ سے باہر، نئی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

شہر سمیت ضلع بھر میں فی کلو چکن 650 روپے میں فروخت ہونے کی اطلاعات، شہر میں بھی برائلر گوشت کی قیمت مزید 8 روپے اضافے سے617 روپے 750 گرام فروخت ہوتا رہا۔

ملک میں جہاں ڈالر اور سونے کی قیمت کو پر لگے ہوئے ہیں، وہیں مرغی کا گوشت روزانہ مہنگائی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ مضافاتی علاقوںمیں مرغی کی قیمت نے اڑان بھرتے ہوئے 650 کا ہندسہ عبور کر لیا۔

شہر میں مرغی کا گوشت 617 روپے 750 گرام گوشت فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 5 روپے اضافے کے ساتھ 250 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت کئے جارہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.