ضلع جہلم میں ہائی سکولوں کے مابین کھیلوں کے مقابلہ جات کا افتتاح، پہلے میچ میں تبلیغ الاسلام سکول فاتح
جہلم: ڈسٹرکٹ جہلم میں بوائز ہائی سکولز کے سالانہ سپورٹس پروگرام کا افتتاح گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول میں کر دیا گیا۔ پہلے میچ میں تبلیغ الاسلام سکول فاتح، افتتاح شاہد صدیق چوہدری ڈپٹی ڈی او، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری وحید احمد نے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری فیمیلز ونگ میڈم کوثر سلیم، اسپورٹس فوکل پرسن میاں محمد شبیر اور صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ضلع جہلم راجہ مختار نے بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں بوائز ہائی سکولوں کے مابین تحصیل لیول کے مقابلہ جات کے بعد ہائی سکولوں کے مقابلہ جات کا بھی افتتاح کر دیا گیا، اس ضمن میں آج تبلیغ اسلام ہائی سکول میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے عہدے داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پنڈدادنخان سے ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ اقرار تحصیل جہلم صدر ذوالفقار احمد، سینئر وائس صدر چوہدری اشفاق احمد، فنانس سیکرٹری سجیل خان، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول جنڈلا راجہ شکیل کیانی، امیر سلطان ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کالا ڈپو، چوہدری عظیم، پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم کے چیئرمین رانا اشفاق حیدر، آرگنائزر ٹورنامنٹ سید توقیر حسین، سید شاہد اکرام نے بطور خاص شرکت کی۔
ضلعی مقابلہ جات میں رسہ کشی کا نمائشی میچ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول دینہ اور گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول جہلم کی ٹیموں کے درمیان ہوا، ہائر سیکنڈری دینہ کے کوچ طاہر جبکہ تبلیغ الاسلام کے کوچ چوہدری ممتازبھی اس موقع پر موجود رہے۔
میچ ریفری مایہ ناز فزیکل ٹیچرز چوہدری ظہیر مطلوب نے سر انجام دیئے۔ سخت مقابلے کے بعد تبلیغ اسلام ہائی سکول ضلع جہلم کو فاتح قرار دیا گیا۔