دینہ: پتنگ بازی کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے جس سے لوگوں کی اموات کا سبب بن رہی ہے۔ دینہ میں بھی نوجوان کے گلے میں ڈور پھر گئی جسے وہ شدید زخمی ہو گیا، پتنگ بازی سے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق دینہ کے علاقہ چک عبدالخالق کے قریب گلے پر ڈور پھر نے سے شرجیل نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 17 سالہ شرجیل نامی نوجوان موٹر سائیکل پر گھر جارہاتھا کہ اس کے گلے میں ڈور پھر گئی جس کے فوری بعد نوجوان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
زخمی شہری کو گلے پر ٹانکے لگا کر طبعی امداد دے دی گئی ہے۔ ملزم سفیر جس کی ڈور سے شہری محمد شرجیل شدید زخمی ہو گیا تھا کو پولیس تھانہ منگلا کینٹ نے گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضے سے پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔