جہلم: پاکستان تحریک ا نصاف کے ضلعی رہنما چوہدری فراز حسین نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو چکا ہے۔
صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری فراز حسین نے کہا کہ ہم الیکشن معاملے پر سپر یم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے، پی ڈی ایم کی لوٹ مار اور بدترین معاشی پالیسیوں کی بدولت انٹر بنک میں ڈالر کے نرخ انتہائی اوپر چلا گیا، ڈالر کی قیمت بے لگام ہونے سے ملک میں مہنگائی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روز مرہ زندگی کے استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ھو چکا ہے، کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا دیں ہیں، نااہل نالائق امپورٹڈ حکمرانوں نے عوام سے 2 وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔
چوہدری فراز حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کی تاریخ دیکر پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں۔ دوسری جانب حکمران اتحاد الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چا ہتا ہے لیکن انشاء اللہ 90 روز کے اندر اندر الیکشن ہونگے اور پا کستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سے اچھائی کی کوئی امید نہیں، امپورٹڈ حکمرانوں نے ملک کو تجربہ گاہ بنا رکھا ہے، ٹیکسز کی مد میں حاصل ہونے والا پیسہ اپنی عیاشیوں اور سیر سپاٹوں پر خرچ کر رہے ہیں۔