منگلا ڈیم مکمل بھر گیا، پاور ہاؤس سے پانی کا اخراج بڑھا دیا گیا

0

منگلا ڈیم رواں سال کم عرصے میں گنجائش کے مطابق مقررہ حد تک بھر گیا جس کے بعد منگلا پاور اسٹیشن سے پانی کا اخراج بڑھا دیا گیا۔

منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1242 فٹ ہے۔ انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور میرپور کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دریا کنارے کے رہائشی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ذرائع کے مطابق پانی کا اخراج ابتدائی طور پر پاور ہاؤس کے ذریعے کیا جائے گا، پاور ہاؤس سے 300 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے، پانی کا اخراج بڑھتے ہی بجلی کی پیداوار 900 میگاواٹ تک ہو جائے گی۔

اس حوالے سے ایس سی منگلا کا کہنا ہے کہ منگلا پاور اسٹیشن سے پانی کا اخراج بڑھایا جا رہا ہے جو اگلے گھنٹے تک انفلو کے تقریباً برابر ہو جائے گا، 16ہزار ایک سو کیوسک ایک گھنٹے کا اوسط اخراج ہے جبکہ اس وقت اخراج 22 ہزار 700 کیوسک ہے۔

سال 2021 میں منگلا ڈیم بارشوں کے باوجود صرف 11 سو 89 اعشاریہ 40 فٹ تک ہی بھرا تھا۔ پچھلے 10 سال میں ڈیم مکمل طور پر یعنی 12 سو 42 فٹ تک ایک ہی بار بھر سکا۔ ڈیم میں پانی کا اخراج ارسا کی ڈیمانڈ پر کیا جاتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.