پنڈدادنخان: حلقہ این اے 67 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) انتشار کا شکار، لیگی کارکن امپورٹڈ حکومت کی غریب کش پالیسیوں کے خلاف پھٹ پڑے، حلقہ این اے 67 میں پاکستان تحریک انصاف کا پلڑا بھاری، حلقہ این اے 67 کے عوام نے پی ٹی آئی کے امیدوار سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری کے حق میں فیصلہ دے دیا، مختلف برادریوں اور دیگر جماعتوں کے ہزاروں ووٹرز سپوٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فواد حسین چوہدری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
اس سے قبل فواد حسین چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ اپنے کاغذات جمع کرائے تھے جو کہ سکروٹنی کے بعد منظور کر لئے جائیں گے۔ سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری 2013 سے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ وابستہ ہیں اور ان کا شمارعمران خان کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔
فواد حسین چوہدری نہ صرف پاکستان تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں بلکہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں میں بھی بے حد مقبول ہیں، فواد حسین چوہدری حلقہ این اے 67 میں وسیع حلقہ احباب رکھتے ہیں اور وہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حلقہ این اے 67 میں مضبوط امیدوار مانے جاتے ہیں۔
فواد حسین چوہدری کو سب سے بڑا فائدہ دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی پاکستان تحریک انصاف میں جوق درجوق شمولیت سے ہوگا کیونکہ حلقہ این اے 67 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ مطلوب مہدی 2018 میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں حلقہ این اے 67 میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے گئے جبکہ جہلم تالِلہ 2 رویہ سڑک، جلالپور شریف کندوال نہر، ٹوبہ ٹراما سینٹر، سمیت درجنوں منصوبوں جن میں صحت ، تعلیم کے منصوبے بھی شامل ہیں جن پر کام جاری ہے۔
حلقہ این اے 67 سے کاغذات منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حلقہ این اے 67 کو تحصیل پنڈدادنخان کو معاشی بدحالی کا شکار کرنے والوں کے ساتھ میرا مقابلہ ہے۔
انہوںنے کہا کہ جلالپور کندوال نہر سے لاکھوں ایکٹر بنجر زمینیں آباد ہونگی، ہر طرف ہریالی ہوگی، کسان خوشحال ہوگا جبکہ جہلم لِلہ 128 کلومیٹر 2 رویہ سڑک کی تعمیر سے علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں آسانیاں پیدا ہونگی، جبکہ صحت اور تعلیم کے جاری منصوبوں سے پڑھے لکھے نوجوان وطن عزیز کی خدمت کے لئے استعفادہ حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا پڑھے لکھے لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ جڑ چکے ہیں، انشاءاللہ 2018 کی نسبت بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، تحصیل پنڈادانخان کے عوام میرا ساتھ دیں ملکر علاقے کی محرومیوں کو ختم اور تقدیر بدل دیں گے۔