پنڈدادنخان: الیبرونی ڈگری کالج پنڈدادنخان میں ایل سی آئی کے تعاون سے پہلی سالانہ میراتھن ریس، طلبہ کی بڑی تعداد شریک، پانچ کلومیٹر دوڑ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ الیبرونی ڈگری کالج پنڈدادنخان کے قیام کی پچاس سالہ گولڈن جوبلی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلہ میں ایل سی آئی کھیوڑہ کے تعاون سے پہلی سالانہ میراتھن ریس منعقد ہوئی۔
میراتھن ریس 5 کلو میٹر پر محیط تھی جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، دوڑ کھیوڑہ سے شروع ہو کر الیبرونی ڈگری کالج میں اختتام پذیر ہوئی جہاں پر تقریب سے ایل سی آئی کھیوڑہ سے خواجہ وقار احمد نے طلبہ کے جوش کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایل سی آئی کمیونٹی کی مثبت سرگرمیوں کو ہمیشہ اجاگر کرتی رہے گی۔
پرنسپل ڈگری کالج نزاہت الرحمٰن رانجھا، پروفیسر نیاز اعوان، پروفیسر کاظم عورہ، پروفیسر اکرام ملک، پروفیسر فرحان، پروفیسر بلال اسلم سمیت کالج سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب سے مہمان خصوصی سابق طالب علم مظہر نے غیر نصابی سرگرمیوں پر کالج انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔