پنڈدادنخان: کرنل (ر) زاہد شیرازی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت امیدوار نامزد کرتے وقت قابلیت،اہلیت،صلاحیت کو مد نظر رکھ کے فیصلہ کریں، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں مگر گونگے بہرے نمائندوں کی نامزدگی پر اختلاف رائے کا حق رکھتے ہیں، ہمارے علاقہ سے صوبائی اسمبلی تک رسائی حاصل کرنے والے اہلیان علاقہ کے لئے دکھائی گئی کارکردگی سامنے لائیں، علاقہ تھل کے اکثر وبیشتر علاقہ کے عوام پانی کی بوند کو ترس گئے، دور جدید میں بھی موضع سیال میں بجلی جیسی سہولت میسر نہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نائب صدر مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم و متوقع امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 27 کرنل (ر) سید زاہد حسین شیرازی نے تحصیل پریس کلب (ر) پنڈدادنخان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے علاقہ کے رہائشی چار بار صوبائی اسمبلی کے ممبران منتخب ہوئے مگر میرے آبائی علاقہ کو تسلیوں کے سوا کچھ نہ دے سکے ہمارے علاقہ کی حالت زار قابل رحم ہے۔
سید زاہد شیرازی کا کہنا تھا عوام کے ووٹوں سے عوامی نمائندے منتخب ہونے والے عوام کے لئے کچھ نہ کر سکیں تو افسوس کا مقام ہے۔ چار بار اقتدار کے مزے لوٹنے والے بگہ سیال تا اتھر ستائیس کلومیٹر میں علاقہ کی بچیوں کے حصول کے لئے ایک سکول تک نہ بنوا سکے احمد آباد ہسپتال بھی سیدشمس حیدر کے دور اقتدار میں پیر تنویر جعفری کی طرف سے دیا گیا تحفہ ہے۔
متوقع امیدوار برائے صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ کہ ہمارے علاقہ کے ایک سکول کو ہائی سکول کا درجہ دلوانے میں پیر صفدر حسین شاہ المعروف (بیر کاکی تاڑ) کی وساطت سے عبدالستار لالیکا نے کردار ادا کیا ہمارے علاقہ سے صوبائی اسمبلی تک رسائی حاصل کرنے والے اہلیان علاقہ کے لئے دکھائی گئی کارکردگی سامنے لائیں۔
سید زاہد شیرازی نے مزید کہا کہ علاقہ تھل کے اکثر و بیشتر علاقہ کے عوام پانی کی بوند کو ترس گئے دور جدید میں بھی موضع سیال میں بجلی جیسی سہولت میسر نہیں۔ اقتدار اس کا حق ہے ہے جو مانگنے پہ نہ ملنے والے حقوق چھین کر حاصل کرنے کی جرات رکھتا ہو۔
ضلعی نائب صدر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے ٹکٹ کا مطالبہ کریں گے اگر خدا نے موقع دیا تو عوامی نمائندگی کا حق ادا کریں گے اسمبلی میں سونے کے لئے نہیں بلکہ عوامی آواز بن کر جائیں گے۔