جہلم سے 5 کروڑ کے موبائل چوری کرنے والا گینگ گرفتار

0

جہلم پولیس کی بڑی اور کامیاب کارروائی، جہلم سے 5 کروڑ کے موبائل چوری کرنے والا گینگ گرفتار، مال مسروقہ اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ڈی ایس پی سٹی میاں افضال احمد،ایس ایچ او سٹی قمر سلطان نے بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ مالیت کے بیس موبائل کی چوری کی واردات میں ملوث مزید 3 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ملزمان نے بیس موبائل کی دوکان سے بڑی واردات کے علاوہ رابری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا جس پر ملزمان سے متعدد وارداتوں کی مسروقہ رقم تقریباً 11 لاکھ روپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3 پسٹل 30 بور اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

تقریباً ایک ماہ قبل بیس موبائل پر چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں 5 کروڑ مالیت کے موبائل فونز چوری ہوئے، پولیس نے محض 6 دنوں میں 100 فیصد برآمدگی کی اور ایک ملزمہ عابدہ پروین بھی گرفتار کی تھی۔ بقیہ گرفتار ملزمان میں سلیمان، کاشف اور ملک طارق شامل ہیں۔

وقوعہ کے فوراً بعد ڈی پی او نے موقع کا وزٹ کیا اور ملزمان گرفتار کرنے اور مال مسروقہ برآمد کرنے کے احکامات جاری کیے، پولیس ٹیموں نے دن رات محنت کر کے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلی جنس استعمال کرکے ملزمان کو گرفتار لیا ہے، عوام کی قیمتی اثاثوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

ڈی پی او کا پولیس ٹیموں کو اچھی کارکردگی دکھانے پر شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.