جہلم: شوہروں اور سسرالیوں کے رویوں سے تنگ درجنوں شادی شدہ خواتین نے شوہروں سے علیحدگی، خرچہ نان نفقہ اور سامان جہیز واپس لینے اور مردوں نے روٹھی بیوئیوں کو آباد ہونے کیلئے دعوے دائر کر رکھے ہیں، فیملی عدالتوں نے دعوے سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسسز بھی جار ی کر رکھے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ فروری میں سسرال والوں اور شوہروں کے رویوں سے تنگ آکر شوہروں سے علیحدگی اختیار کرنے کے الگ الگ دعوے دائر کئے جن میں خواتین کا موقف تھا شادی کے بعد کچھ عرصہ تک شوہروں کا رویہ درست رہا، بعد میں ان کا رویہ بدلتا گیا، علیحد گی دی جائے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ فروری میں درجنوں مردوں نے اپنی روٹھی بیوئیوں کو منانے کیلئے فیملی کورٹس میں دعوے دائر کئے جن میں موقف تھا بیویوں کی ہر جائز خواہش کو پورا کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کی اچھے تعلقات قائم کئے، اب بیویاں بلاوجہ روٹھ گئی ہیں جن کو منانے کیلئے قریبی عزیزوں رشتہ داروں اور بزرگوں کو بھیجا لیکن گھر آباد کرنے سے انکاری ہیں۔