جیل بھرو تحریک، جہلم سے زیادہ گرفتاریاں دیں گے۔ چوہدری غلام احمد زمرد

0

جہلم: ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف جہلم چوہدری غلام احمد زمرد کی میزبانی اور سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کی قیادت میں برج یعقوب آفس میں میٹنگ منعقد ہوئی۔

اس میٹنگ میں این اے 67 کی الیکشن کیمپین اور کپتان کی طرف اعلان کی گئی جیل بھرو تحریک کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا کہ فواد چوہدری اپنے حلقے سے بڑے مارجن کے ساتھ کامیابی سمیٹیں گے اور جہلم کی عوام تیار ہے، اپنے کپتان کی کال پر سب سے زیادہ گرفتاریاں دیں گی۔

اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال، ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ وومن ونگ رشید عزیز اور تحصیل پریذیڈنٹ وومن ونگ سمیرا سعید بھی موجود تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.