سوہاوہ: این ایچ اے کے تعاون سے مسہ کسوال کے مقام پر پیدل چلنے والوں کیلئے اوور ہیڈ برج نصب کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق این ایچ اے کے تعاون سے مسہ کسوال سوہاوہ کے مقام پر پیدل چلنے والوں کے لیے آہنی پل نصب کیا گیا جس کی وجہ سے پیدل چلنے والے شہری اس پل کو استعمال کرتے ہوئےبحفاظت جی ٹی روڈ پار کر سکیں گے۔
اس پل کی تنصیب سے مسہ کسوال کے درجنوں گاؤں اوردیہات کے رہائشی افراد کو فائدہ ہوگا۔ مزید برا ں سکول اور کالج کے وہ طلباء و طالبات جو روزانہ خطرے میں رہ کر روڈ پار کرتے ہیں وہ بھی بحفاظت روڈ پار کر سکیں گے۔
اس حوالے سے سیکٹرکمانڈر موٹروے پولیس نارتھ ٹوجہلم ایس پی سجاد حسین بھٹی نے اس پل کی تنصیب کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور مسہ کسوال اور گردونواح کے لوگوں کو تاکید کی کہ وہ سڑک پار کرنے کے لیے اس پل کو استعمال کریں۔
سجاد حسین بھٹی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے منصوبے کی تکمیل سے سڑک پر پیدل چلنے والوں کے ایکسیڈنٹ میں کمی ہوگی۔ موٹروے پولیس اور این ایچ اے کی اس مشترکہ کاوش سے اوورہیڈ برج کی تنصیب کو مسہ کسوال کے لوگوں نے سراہا۔