جہلم: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی آن لائن وصولی میں ناکامی کے بعد جہلم سمیت پنجاب بھر میں واقع محکمہ ایکسائز کے دفاتر میں ٹوکن ٹیکس کی مینول وصولیوں کے لئے کاؤنٹرز قائم کرنے کا حکم دے دیا۔
سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے مطابق ٹوکن ٹیکس کی آن لائن وصولی کا سسٹم 2 سال قبل نافذ کیا گیا تھا اور پنجاب بھر کے ایکسائز دفاتر میں مینول وصولی روک دی گئی تھی تاہم ٹیکسز کا سالانہ ہدف پورا کرنے کے لئے شہریوں کے آن لائن ادائیگیوں میں اکثرلنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہتا تھا جبکہ زیادہ تر شہریوں کو جدید سسٹم سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ بھی ایک ناکامی کے طور پر سامنے آئی ہے۔
سیکرٹری ایکسائز پنجاب نے دو روز قبل ڈائریکٹرز میٹنگ میں ٹیکس کی وصولی کے مینول سسٹم کے آغاز کا حکم دیا تھا، تاہم تحریری طور پر احکامات موصول ہونے کے بعد جہلم سمیت پنجاب بھر میں ان احکامات پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔