جہلم پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 14 پتنگ فروش گرفتار

0

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 14 پتنگ فروش ملزمان گرفتار، 4090 پتنگیں اور 62 ڈوریں برآمد، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق کالاگجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 پتنگ فروش ملزمان علی، سہیل، جاوید، مزمل، رضوان، حمزہ، دانش، نعمان، امان اور توصیف کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے2900 پتنگیں اور 12 ڈوریں برآمد کر الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم تبسم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے600 پتنگیں اور 30 ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

دینہ پولیس نے پتنگ فروش ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 350 پتنگیں اور 20 ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 پتنگ فروش ملزمان احسن اور ارسلان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 240 پتنگیں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے،شہری خصوصاً والدین پتنگ بازی کی حوصلہ شکنی کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.