دینہ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کی بوگی سے کاپر، لوہا اور دیگر قیمتی اشیاء چوری

0

دینہ: ریلوے اسٹیشن پر کھڑی 25 روز سے حادثے کا شکار ہونے والے ٹرین کی بوگی بے یارو مدد گار کھڑی ، چوروں اور نشئیوں کی چاندنی، ٹرین کی بوگی سے کاپر، لوہا اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہونے میں کامیاب، ریلوے اسٹیشن پر پولیس ملازم تعینات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ ریلوے اسٹیشن پر عرصہ دراز سے کوئی بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، آئے روز چوری کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔

دینہ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی پاور وین بوگی جوکہ سندھ میں حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے راولپنڈی لے کر جا رہے تھے کہ دینہ کے قریب کالووال کے مقام پر بوگی پٹری سے نیچے اتر گئی جس کے باعث دینہ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی کر دی گئی مگر 25روز گزرنے کے بعد بھی ٹرین بوگی بے یارومددگار پڑی رہی، سکیورٹی اہلکار نہ ہونے کی وجہ سے چوروں اور نشئیوں کی چاندنی، ٹرین کی قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یاد رہے کہ اگر کوئی دینہ ریلوے اسٹیشن پر ناخوشگوار واقع پیش آئے تو جہلم ریلوے پولیس چوکی سے پولیس ملازم بلوانے پڑتے ہیں۔ شہریوں نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور دیگر اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ دینہ ریلوے اسٹیشن پر پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں تاکہ کوئی بھی ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.