جہلم کے شہریوں کے لئے خوشخبری، چار ماہ سے رکے ترقیاتی فنڈز جاری

0

جہلم کے شہریوں کے لئے خوشخبری، چار ماہ سے رکے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جہلم شہر میں متعدد ترقیاتی سکیمیں جنوری 2023 میں تکمیل کے عین قریب آ کر فنڈز کی بندش کی وجہ سے روک دی گئیں تھیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے فنڈز بحال ہونے پر ان ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرکے شہریوں کی مشکلات کودور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو گزشتہ کئی ماہ سخت مسائل کا سامنا رہالیکن حکومت کی جانب سے فنڈز بحال ہونے پر تمام ترقیاتی کام انتہائی تیزی سے مکمل کئے جائیں گے اور ان کاموں کے دوران معیار کو ہر صورت برقرار رکھنا ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.