نان ایکٹو ٹیکس فائلرز کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح تبدیل

0

جہلم: حکومت نے نان ایکٹوٹیکس فائلرز کے لئے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح تبدیل کر دی۔

ایف بی آر کے مطابق نان ایکٹیوٹیکس فائلرپر ایک دن میں 50500 روپے نکلوانے پر 303 روپے ٹیکس لگے گا جبکہ اس سے زائدہ اور 55 ہزار سے کم رقم نکلوانے والے نان ایکیٹوٹیکس فائلر پر 330 روپے ٹیکس عائد ہو گا۔

ایف بی آر کے مطابق 55 ہزار سے 75 ہزار روپے تک ایک دن میں بینک سے رقم نکلوانے والوں پر 450 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ایف بی آر کے مطابق 2125 سی سی گاڑی پر 6 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہوگا اور 2501 سے 3 ہزارسی سی انجن والی گاڑیوں پر 8فیصد کی شرح سے ٹیکس لگے گا جب کہ 3001 سی سی گاڑیوں پر 10 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہوگا۔

ایف بی آر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حکومتی ادارے اور پاکستان میں مقیم غیر ملکی سفارت کار اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے، نان رہائشی پاکستانیوں کے لئے اے ٹی ایم یا ڈیبٹ کارڈ سے ادا ئیگی پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد کر دی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.