جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں پٹوار خانے عوام کے لئے عذاب بن گئے

0

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں پٹوار خانے عوام کے لئے عذاب بن گئے، پٹواریوں کی اکثریت بڑی بڑی گاڑیوں پر سوار ہو کر ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پراپرٹی کا کاروبار کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ پٹوار خانوں کے تمام امور پرائیویٹ منشیوں نے سنبھال رکھے ہیں۔

دوسری جانب پرائیویٹ منشیوں پر عدالت عالیہ کی جانب سے پابندی عائد ہے لیکن نوٹوں کی چمک دھمک کے سامنے پا بندیاں اڑن چھو ہو چکی ہیں عام لوگوں کے لئے پٹوار خانوں سے کام کرواناجوئے شیر لانے کے مترادف ہوچکا ہے، متعدد بار چکر لگانے کے بعد بھی رشوت کے بغیر کوئی کام ممکن نہیں ہوتا، فرد کے حصول اور انتقالات کے اندراج کے لئے پٹوار خانوں میں موجود پٹواریوں کے پرائیویٹ منشی منہ مانگے دام وصول کرکے سائلین کے مسائل حل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے لئے پٹوار خانوں میں پٹواریوں کو ڈیوٹیاں سرانجام دینے کا پابند بنایا جائے اور پٹوار خانوں میں موجود پرائیویٹ منشیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے تا کہ مالی اور انتظامی بدعنوانی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ کرپشن لوٹ مار کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.