دینہ میں دو گروپوں میں لڑائی، ڈی پی او جہلم کا نوٹس، کانسٹیبل کو معطل کر دیا

0

دینہ: تھانہ منگلا کینٹ کے علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے معاملہ پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس، کانسٹیبل کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے کانسٹیبل کو معطل کر دیا ہے۔

ڈی پی او جہلم نے معاملہ کی شفاف تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار کو انکوائری آفیسر مقرر کیاہے،انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کا تعین کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.