ڈی پی او جہلم کا چائینز گاردات اور ورک سائٹ کا سرپرائز دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

0

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا چائینز گاردات اور ورک سائٹ کا سرپرائز وزٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔

ڈی پی او جہلم نے ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کلوز مانیٹرنگ کی جائے، کام کرنے کی جگہ پر بھی سیکورٹی کو موثر بنایا جائے اور چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مزید کہا کہ غیر ملکی ہمارے مہمان ہیں، ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.