ضلع جہلم میں انٹر کالجیٹ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

0

جہلم: محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی ہدایات پر محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام ضلع جہلم میں انٹر کالجیٹ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز جہلم ڈاکٹر حبیب الرحمٰن نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ میں سپورٹس فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر شاہد سعید قریشی پرنسپل کالج، پروفیسر زاہد حسین ساہی پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم، پروفیسر طارق عزیز پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن جہلم، پروفیسر اصلاح الدین، پروفیسر محمد نصیر، پروفیسر مظہر اقبال کے علاوہ ضلع بھر کے کالجز سے اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات کی ٹیموں نے شرکت کی۔

انٹر کالجیٹ سپورٹس فیسٹیول ایک ہفتے تک جاری رہے گا، 17 فروری کو فیسٹیول کی اختتامی تقریب منعقد ہو گی جس میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم کیے جائیں گے، فیسٹیول میں مختلف کھیلوں جن میں کرکٹ، فٹبال، ہاکی، بیڈمنٹن، والی بال اور اتھلیٹکس کی جیتنے والی ٹیموں کیش پرائز دیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.