ضلع جہلم میں موسم بہار شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

0

جہلم: ضلع بھر میں موسم بہار شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، شجرکاری مہم 15 فروری سے 15 اپریل تک جاری رہے گی اس دوران ضلع جہلم میں 1 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔

اس سلسلے میں محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج ٹاہلیانوالہ جہلم میں شجر کاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ شجر کاری کی اہمیت اور ماحول پر اس کے مفید اثرات کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل کثیر تعداد میں طلباء طالبات، حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے رضاکاران اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالنا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہیں، پودے لگانے کے ساتھ انکی حفاظت کرنا ایک اہم ذمہ داری ہے تاکہ پودا درخت بن کر ہمیں پھل، پھول اور سایہ دے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی انقلاب کے بعد درختوں کی کٹائی اور جنگلات کے خاتمے سے قدرتی توازن متاثر ہوا ہے، جس کا نتیجہ موسمیاتی تبدیلیوں کی صورت ہمارے سامنے ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر شجرکاری ناگزیر ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.