تین پورہ ڈیم سے زمینیں سیراب کرنے کیلئے موگھوں کی مرمت اور بحالی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0

دینہ: چھوٹے ڈیموں سے زمینوں کو سیراب کرنے کیلئے موگھوں کی مرمت اور بحالی تیزی سے جاری ہے جس سے کسانوں کو بے شمار فوائد حاصل ہو ں گے پانی کوآخری موگھے تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔

یہ بات ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے تین پور ہ ڈیم سے ملحقہ موگھوں کی بحالی اور مرمت کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم ریونیو حسان طارق اور سمال ڈیم کے افسران موجود تھے۔

ڈی سی جہلم نے عرصہ دراز سے بند اور غیر فعال موگھوں پر جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سمال ڈیم ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی زراعت کیلئے بہت اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ڈیموں میں ذخیرہ شدہ پانی کوتمام قریبی زمینوں تک پہنچانے کیلئے موگھوں کی بروقت صفائی اور بحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، اس طرح آخری موگھے تک پانی پہنچ کرتمام کسانوں کومشترکہ فوائد پہنچائے گا اور زراعت کو ترقی ملے گی جس سے کسان اور ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.