پنڈدادنخان: اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے احاطہ عدالت میں صحافیوں کو فرائض انجام دینے سے روکا اور تشدد کا نشانہ بنایا واقعہ کے بعد ملک بھر کے صحافیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ڈویژنل یونین آف جرنلسٹ راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر یونس شہبا ز نے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے پولیس گردی ہرگیز برداشت نہیں کی جائے گی سینئر صحافی شاہ خالد ہمدانی و دیگر دوستوں کے ساتھ ہیں۔ صدر تحصیل پریس کلب (ر )پنڈدادنخان چوہدری اختر ارائیں نے کہا کہ ا سلام آباد میں صحافیوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو فوری معطل کیا جائے۔ نوجوان صحافی سلیمان شہباز نے صحافیوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو فرائض انجام دینے سے روکنے اور پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی نہ ہوئی تو احتجاج کریں گے جبکہ ملک کے نامور صحافی و تجزیہ کار چوہدری خادم علی مانڈلہ ،قومی اخبار کے انچارج نمائندگان نعمان عباسی،سابق صدر ڈویژنل یو نین آف جر نلسٹس راولپنڈی ڈویژن سینئر صحافی یوسف ناز ، چیئر مین تحصیل پریس کلب سید اختر علی شاہ بخاری، سینئر صحافی ملک ظہیر ،چیئرمین ایکشن کمیٹی سید اسد بخاری، نائب صدر نور محمد لِلہ ،ملک فاروق اعظم، سینئر صحافی ملک شجاع لنگاہ، سینئر صحافی عبداللہ عاصم ، خواجہ شفقت ،خواجہ نصیر ،ملک شبیر ،رضوان یوسف ،ذیشان یوسف ،عدنان یونس ،، صفر علی خان ،مدثر کھوکھر،ملک قاسم ،علاوالدین ،انیل قیصر،چوہدری اعجاز محمود ، اطہرعمران، راجہ ندیم جنجوعہ ، عمر شہزاد، قیصر مغل، وسیم حیدر او ر ضلع بھر کے صحافیوں،وکلا اور سیاسی سماجی شخصیات نے واقع کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقع میں ملوث اہلکاروں کو فوری معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا آغاز کیا جائے ورنہ روالپنڈی ڈویژن کے صحافی اسلام آباد میں شدید احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری آئی جی اسلام آبادپولیس پر ہوگی۔
تازہ ترین
- الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کر دیے
- مفت آٹے کے نام پر حکومت کی شعبدہ بازیاں، غریب شہریوں کو ذلیل و خوار کیا جانے لگا
- صحت کی سہولیات کی بروقت اور بلا امتیاز فراہمی ہمارا فرض ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم
- جہلم میں سڑک پار کرنے والی خاتون ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر شدید زخمی
- گولپور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، فوٹو سیشن سے کام نہیں چلے گا۔ حاجی ناصر محمود للِہ
- سوئی ناردرن گیس کمپنی موسم تبدیل ہونے کے باوجود اپنے صارفین کو گیس فراہم کرنے میں ناکام
- جہلم پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 اشتہاری مجرمان گرفتار
- ضلع جہلم کے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز
- شجرکاری مہم میں ضلع جہلم انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ثاقب محمود
- مفت آٹے کی فراہمی کی چیکنگ کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کا مختلف آٹا پوائنٹس کا دورہ
Get real time updates directly on you device, subscribe now.