ڈومیلی: ٹرک چوری اور لڑائی جھگڑے سمیت چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

0

سوہاوہ: ایس ایچ او ڈومیلی ناصر محمود اور ٹیم نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے ٹرک چوری اور لڑائی جھگڑے سمیت چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث5 ملزمان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی پولیس نے ملزم اسد کو گرفتار کر کے چوری شدہ ٹرک مالیتی 40 لاکھ برآمد کر لیا جبکہ چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان عبدالشکور اور قیصر کو گرفتار کر کے مال مسروقہ مالتی 1 لاکھ پندرہ ہزار روپے برآمد کر لئے۔

ڈومیلی پولیس نے لڑائی جھگڑے میں ملوث ملزمان بابر اور نثار احمد کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.