جہلم: آئی جی پنجاب کی ہیلپ لائن 1787 بے سود ثابت ، شکایت کے باوجود سائلین حصولِ انصاف کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، جہلم کنتریلہ کے رہائشی عبدالغفار نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 10 روز قبل میری مالکیتی جگہ پر بااثر افراد قبضہ کرنے کی غرض سے میرے نام کی تختی پر روغن مار کر صاف کردیا، جس کی بروقت اطلاع متعلقہ تھانہ سول لائن میں دی ، اتوار کا دن ہونے کیوجہ سے تھانے میں موجود فرنٹ ڈیسک پر عملہ نہیں تھا، وہاں پر موجود پولیس افسران نے بتایا کہ فرنٹ ڈیسک پر اتوار کے روز چھٹی ہوتی ہے ، اس طرح محرر تھانہ نے میری تحریری درخواست وصول کرلی اور انکوائری ڈی ایس پی کو مارک کر دی گئی، متعلقہ ڈی ایس پی نے میری درخواست پر کارروائی کرنے کی بجائے مخالفین سے ساز باز کرکے گول مول جواب بھجوادیا، جس کی شکایت میں نے 3 روز قبل 1787 پر درج کروائی مجھے پولیس نے درجنوں مرتبہ دفاتر میں طلب کیا جبکہ جن کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے انہیں پولیس نے رابطہ کرنے کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی جی پنجاب کی ہیلپ لائن 1787 بھی لالی پاپ کے سوا کچھ نہیں ، میرے جیسے ہزاروں افراد اس بوسیدہ نظام سے دلبرداشتہ ہو کر خاموشی اختیار کرنے اور مجبور ہو کر تھک ہار کر بیٹھ جانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ متاثرہ سائل عبدالغفار نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آرپی او راولپنڈی سے مطالبہ کیاہے کہ غریب کی داد رسی کرنے کے لئے فرض شناس ایماندار افسران تعینات کئے جائیں تاکہ سرکاری اداروں کی بدنامی کا باعث بننے والے کرپٹ بدعنوان افسران کا قلعہ قمع کیا جا ئے تاکہ عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال ہو سکے اور بروقت انصاف مہیا ہو سکے۔ موقف جاننے کے لئے پولیس ترجمان سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سائل ڈی ایس پی انکوائری سے مطمئن نہیں کل جمعہ کے روز ڈی پی او صاحب نے دونوں پارٹیوں کو طلب کر لیا ہے ، میرٹ پر انکوائری کی جائے گی۔
تازہ ترین
- الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کر دیے
- مفت آٹے کے نام پر حکومت کی شعبدہ بازیاں، غریب شہریوں کو ذلیل و خوار کیا جانے لگا
- صحت کی سہولیات کی بروقت اور بلا امتیاز فراہمی ہمارا فرض ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم
- جہلم میں سڑک پار کرنے والی خاتون ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر شدید زخمی
- گولپور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، فوٹو سیشن سے کام نہیں چلے گا۔ حاجی ناصر محمود للِہ
- سوئی ناردرن گیس کمپنی موسم تبدیل ہونے کے باوجود اپنے صارفین کو گیس فراہم کرنے میں ناکام
- جہلم پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 اشتہاری مجرمان گرفتار
- ضلع جہلم کے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز
- شجرکاری مہم میں ضلع جہلم انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ثاقب محمود
- مفت آٹے کی فراہمی کی چیکنگ کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کا مختلف آٹا پوائنٹس کا دورہ
Get real time updates directly on you device, subscribe now.