فوڈ اتھارٹی نے دینہ میں پان مصالحہ کا سپلائر پکڑ لیا، 18 ہزار غیر معیاری پان مصالحہ کے ساشے برآمد

0

دینہ: معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری، دینہ میں 18 ہزار سے زائد غیر معیاری پان مصالحہ جات کے ساشے پکڑ لئے گئے ، پکڑے گئے پان مصالحہ کے نمونوں کو تجزیے کیلئے فوڈ لیب بھجوایا گیا ہے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق خفیہ اطلاعات پر دینہ بائی باس کے قریب پان مصالحہ کا سپلائر پکڑا گیا، 18 ہزار 200 ساشے پان مصالحہ برآمد کر لئے گئے، پکڑے گئے پان مصالحہ کے نمونوں کو تجزیے کیلئے فوڈ لیب بھجوایا گیا ہے۔

فوڈ لیب بھیجے گئے نمونوں کے نتائج آنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی جی فوڈ تھارٹی راجہ جہانزیب انور نے کہا کہ پان مصالحہ میں موجود مضر صحت اجزاء کینسر سمیت متعدد موذی امراض کا باعث بنتے ہیں۔ شہری غیر معیاری اشیاء کی نشاندہی کیلئے ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.