ڈومیلی کی رہائشی خاتون نے ناکارہ اشیاء کو کارآمد بنا کر پارک کی خوبصورتی کر دی، ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، حکومتی توجہ کی ضرور ہے، ڈومیلی کے علاقہ علاقہ رسول پور میں موجود پارک میں ناکارہ ٹائر، بوتلیں،پائپ اور دیگر اشیاء سے مختلف ماڈل بنا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ رسولپور میں قائم پارک میں ناکارہ اشیاء کو کارآمد بناکرپارک کے حسن کو مزید نکھار دے دیا، اس پارک کی خوبصورتی کو ایک نجی این جی او میں کام کرنے والی عورت نے اس پارک کو خوبصورت بنا کر خوب داد وصول کی،جس میں ناکارہ ٹائر، پلاسٹک کی بوتلیں، پائپ اور دیگر اشیاء کو پینٹ کرکے مختلف ماڈلز بنائے۔
اس موقع پر خاتون کا کہناتھاکہ مجھے نجی این جی او نے کورونا کے دوران ٹریننگ دی اس کے بعد میں نے کچھ ماڈل تیار کئے اور اسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی جس کو بڑی پزیرائی ملی، میں مزید لڑکیوں کو بھی ٹریننگ دے رہی ہوں اور مختلف سکولوں میں کام کیا۔ اگر حکومت کی طرف سے کوئی تعاون کیاجائے تو مزید سرکاری عمارتوں اور پبلک جگہوں کو ناکارہ چیزوں سے خوبصورت میں بدل سکتی ہوں۔
اس موقع پر پارک کے مالک سابق ڈی ایس پی راجہ ظفر اقبال نے کہاکہ اس پارک کی خوبصورتی کو نبیلہ کوثر نے بہت اچھا کام کیا اور اس طرح مزید مردوخواتین کو آگے بڑھنا چاہیے اور ان کیلئے مزید روزگار پیدا ہوں گے۔ میں نے اچھی سوچ اور عوام کے مفاد کیلئے یہاں پارک بنایا اس پر بہت رش ہوتاہے۔ مزید اگر کسی نے اپنے گھر سکول پارک عمارتوں دفاتر کو خوبصورت بناناہے تو انکی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔