دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق

0

جہلم اور پنڈدادنخان میں دو مختلف واقعہ میں دو بھائیوں سمیت 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، تینوں نوجوانوں کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم میں نہانے پر پابندی کے باوجود خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، آئے روز دریا میں ڈوبنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہلم میں ایک ہی دن میں ڈوبنے کے دو واقعات پیش آئے۔

پنڈدادنخان میں کوٹ پھپھراہ کے مقام پر ہرن پور کے نزدیک دو نوجوان بھائی 16 سالہ طارق اور 15 سالہ رحیم کوٹ پھُپھرا بکریاں چرا رہے تھے دریائے جہلم میں نہانے کے لیے اترے تو دوبارہ باہر نہ آ سکے ان کے ساتھ ایک بچی بھی تھی جس کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچا لیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جہلم میں 15 سالہ سفیان مسجد افغاناں کے مقام پر دریا میں نہاتے ہوئے تیز لہروں کی نذر ہوگیا۔

ریسکیو 1122 نے تینوں نوجوانوں کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا، ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.