دینہ: تحصیلدار دینہ کےغلہ منڈی دینہ میں چینی کے گوداموں پر چھاپے، ذخیرہ شدہ چینی کے 8200 تھیلے، گھی اور کوکنگ آئل برآمد، 5 گودام سیل کردئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ شہر سمیت ضلع بھر میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کر دی گئی، انتظامیہ کی جانب سے چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے تاجروں کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
اس سلسلے میں تحصیلدار دینہ منیر خان نے طالب حسین پٹواری، تحصیل آفس کے اہلکاروں اور پولیس کے ہمراہ غلہ منڈی دینہ میں چھاپہ مار کر ہمایوں ٹریڈرز سے 1850 چینی کے تھیلے، سید مختار شاہ کریانہ سے 1650، امجد نوید سے 1850، احسن ٹریڈرز سے 1899 چینی و 196 ٹن تقریباً گھی اور کوکنگ آئل اور سیٹھی ٹریڈرز سے 1000 چینی کے تھیلے برآمد کر لئے۔
تحصیلدار دینہ منیر خان نے پانچوں دکانوں اور گوداموں کو سیل کر دیا۔