جہلم: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں انٹر یونٹ سپورٹس کے تحت کھیلوں کا انعقادکیا گیا۔
پولیس لائنز جہلم میں والی بال کے میچ میں مہمان خصوصی شیخ اکرام الحق ایڈووکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار جہلم نے خصوصی شرکت کی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے بھی تقریب میں شرکت کی، صدر ڈسٹرکٹ بار جہلم اور ڈی پی او جہلم نے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ کھیلوں کو فروغ دے کر ہم صحت مند معاشرہ کی بنیاد رکھ سکتے ہیں،جسمانی و ذہنی صحت کے لیے کھیلوں کی اہمیت نہایت ضروری ہے۔