سوہاوہ: کالعدم ٹی ٹی پی کے حملے میں سوہاوہ کا رہائشی اے ایس ایف کا جوان شہید ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک مسلح حملے میں ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کا ایک اہلکار شہید ہوا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایئر پورٹ روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس ایف اہلکار مجاہد حسین ساکن بڑی لس سوہاوہ شہید ہوگیا۔
شہید کی میت کو ضروری کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد لاش راولپنڈی روانہ کر دی گئی، مجاہد حسین شہید کا موجودہ پتہ چکلالہ راولپنڈی جبکہ مستقل پتہ سوہاوہ ضلع جہلم کا بتایا جاتا ہے۔
دریں اثناء حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔