جہلم: ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کارروائی، ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب ڈکیت گینگ کا اہم رکن گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کالا گجراں احسان عباس اور ٹیم کی اہم کارروائی ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب گینگ کا ملزم گرفتار کر لیا، ملزم سہیل متعدد مقدمات میں مطلوب ہے، ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کیا جا رہا ہے، شناخت پریڈ کے بعد ملزم سے برآمدگی متوقع ہے۔
ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کو شاباش دی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے شکنجے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔