سوہاوہ میں ڈکیت 60 لاکھ سے زائد مالیت کے مال مویشی گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار

0

سوہاوہ: تھانوں کی حدود کا تنازعہ، ڈکیت واردات ڈالنے کے بعد پولیس کو الجھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹبی سیداں میں ڈکیت صبح سویرے 60 لاکھ سے زائد مالیت کے مال مویشی گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ سوہاوہ اور گوجرخان موقعہ پر تفتیش کی بجائے حدود کے تنازع میں الجھ رہے ہیں جس سے ملزمان آسانی سے غائب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز بھی دن دیہاڑے سوہاوہ میں ڈکیتی کی کامیاب واردات ہوئی جبکہ ڈکیت گینگ نے الصبح گوجرخان سبزی منڈی میں بھی ڈکیتی کی واردات کی اور نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا جبکہ گوجرخان کی ہی حدود میں برطانیہ پلٹ فیملی کے ساتھ ڈکیتی کی کامیاب واردات ہوئی۔

جی ٹی روڈ اور بالخصوص دن دیہاڑے ہونے والی ان ڈکیتیوں کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و حراس پھیل چکا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.