جہلم: یوم عاشورہ کے موقع پر ٹریفک پلان جاری، 10 محرم کو ماتمی جلوسوں کے راستے تمام تر ٹریفک کیلئے بند ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق عاشورہ محرم کے موقع پر امن وامان کی فضا کو بر قرار رکھنے عزاداران اور شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی سے دور چار نہ ہونا پڑے اور ٹریفک کی وجہ ماتمی جلوسوں میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو اس بات کو مد نظر رکھتے جہلم شہر میں ضلعی پولیس نے ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے۔
فیملی چوک تا شاندار چوک، جی ٹی ایس چوک تا گنبد والی مسجد اور میدان پاکستان سے چوک اہل حدیث تک کے تمام راستے صبح 8 بجے سے سہ پہر تین بجے بند رہیں گے جبکہ ضلع کو نسل دفتر پیر اغیب چوک تا بلال ٹاؤن نزد ڈی سی ہاؤس سہ پہر تین بجے سے اختتام جلوس تک تمام تر ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔
ٹاہلیانوالہ، بلال ٹاؤن اور گردو نواح سے شہر اور جی ٹی روڈ کی جانب آنے جانے کے لیے پیراغیب چوک سے شہری ریو ر روڈ کو استعمال کرتے ہوئے جی ٹی ایس چوک سے گزر کر چھاونی چوک سے جی ٹی روڈ پر آسکتے ہیں۔
جادہ سے سبزی منڈی موڑ، محمدی چوک اور کچہری چوک سے ہوتے ہوئے سہ پہر تین بجے تک ٹاہلیانوالہ، بلال ٹاؤن اور گردو نواح کے علاقوں میں آجا سکتے ہیں جبکہ چھاونی چوک، پاک فیلی چوک، سبزی منڈی موڑ۔ محمدی چوک کچہری چوک، ڈھوک جمعہ روڈ قبرستان چوک اور کریم پورہ روڈ سے کچہری چوک تک کے تمام راستے ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے کھلے رہیں گے۔
دس محرم کو جہلم شہر میں بھاری گاڑیوں کے داخل پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ماتمی جلوس کے روٹ پر ہر قسم کی پارکنگ کی ہر گز اجازات نہ ہو گی۔