دریائے جہلم کے کنارے آباد لوگوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ جہلم کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم دریائے جہلم میں 60 ہزار کیوسک فٹ پانی چھوڑے جا رہا ہے۔
دریائے جہلم کے کنارے مکینوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ دریا کے کنارے آباد مکینوں کو گھراور ڈیرے کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔
منگلا ڈیم سے دریائے جہلم میں مختلف اوقات میں ضرورت کے مطابق 60 ہزار کیوسک تک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ پانی سے دریائے جہلم اور قریبی نالوں میں پانی کا لیول بڑھنے کے امکان ہے۔
آئندہ چند روز دریا میں نہانے اور مال مویشی لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔