جہلم میں اوباش کی 9 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی، درندہ صفت ملزم گرفتار

0

جہلم کے علاقہ کالا گجراں میں اوباش کی 9 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی، پولیس نے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کالاگجراں کے علاقہ میں 9 سالہ بچہ گلی میں کھیل رہا تھا تو خاور نامی درندہ صفت ملزم نے بچے کو اپنے گھر لے گیا اور اس کے ساتھ بدفعلی کی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر کالا گجراں کے علاقہ میں 9 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم کو گرفتار لیا گیا، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او کالا گجراں کو ملزم کی گرفتاری کا سپیشل ٹاسک دیا تھا
جہلم میں اوباش کی 9 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی، درندہ صفت ملزم گرفتار
پولیس نے بتایا کہ بچے کا میڈیکل کروایا جائے گا، بچے کی نانی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.