برٹش کونسل کی آئلز پارٹنرز کانفرنس میں ”ایوارڈ آف ایکسی لینس” آئلز کے سب سے زیادہ سٹوڈنٹس اور بہترین کارکردگی پر ایک مرتبہ پھر ایس ایل ایس کالج کے ایم ڈی سرفراز ملک کو دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق برٹش کونسل کی آئلز پارٹنرز کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا جس میں ملک بھر سے برٹس کونسل کے اعلی عہدیداروں اور جنوبی ایشیاء کیلئے ہیڈ اور آئلز پارٹنرز نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ایس ایل ایس کالج کو 2 ایوارڈز اور ایک تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔
تقریب میں برٹش کونسل کی کارکردگی اور مزید آنے والی تبدیلیوں کے متعلق تفصیل سے بی ڈی ایم جنید خان اور کراچی سے آئے ہوئے توصیف الرحمان نے روشنی ڈالی۔
ڈائریکٹر امتحانات برائے ساوتھ ایشیاء ہیریٹ گارڈنر نے برٹش کونسل کے وژن اور انٹرنیشنل سطح پر پذیرائی کے بارے میں بتایا جبکہ ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل ماریہ رحمان نے برٹش کونسل نے کہا کہ تمام پارٹنرز برٹش کونسل کیلئے ویلیوایبل ہیں۔