جہلم میں سڑکوں کی تعمیرات کا کام دوبارہ سے شروع، شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

0

جہلم: اندرون شہر سڑکوں کی تعمیرات کا کام دوبارہ سے شروع کردیا گیا، شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہر سمیت ضلع بھر میں ترقیاتی کام روک دیئے گئے تھے، جس کیوجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا، اندرون شہر کی سڑکوں جن میں بلال ٹاون، ٹاہلیانوالہ روڈ، کچہری روڈ، سعیلہ تا نوگراں روڈ جو کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی تھیں جہاں گہرے گڑھے بن چکے تھے اور مکینوں کی گاڑیاں کھٹارہ بننا شروع ہو چکی تھیں۔

اس دوران نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے شہریوں کے پرزور مطالبے اور مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فنڈز جاری کروانے میں اہم کردار ادا کیا، ڈپٹی کمشنر کی کوششوں و کاوشوں کے باعث فنڈز دوبارہ سے بحال ہوئے اور سڑکوں کا رکا ہو اکام دوبارہ سے شروع ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں ترقیاتی کام مقررہ وقت میں مکمل کئے جائیں گے۔ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،انہوں نے سڑکوں پر جاری کام کا مشاہدہ کرتے ہوئے میٹریل کا معیار اور سڑ کوں کی چوڑائی خود چیک کیں۔

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس دوران میٹریل کی کوالٹی پر ہر گز کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ سڑک کے ارد گرد روکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ تعمیر کے دوران ٹریفک کی روانی میں خلل پیش نہ آئے۔

ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ اسلامیہ سکول روڈ کو دو ہفتے تک مکمل کیا جائے۔ گزشتہ چند ماہ سے فنڈز بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو بہت مشکلات درپیش تھیں لیکن اب کام شروع ہو گیا ہے جس کیلئے اندرون شہر تقریبا2 ہفتے جبکہ اہم سڑکوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرلیا جائیگا۔جس کے بعد شہر کی مرکزی سڑکوں پر ٹریفک بہترین طریقے سے رواں دواں ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر نے اسلامیہ اسکول روڈ پر کام کا جائزہ لیتے ہوئے مشینری اور اسفالٹ کی تیاری کا مشاہدہ بھی کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.