سوہاوہ: گوجرخان کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ، جامعہ صدیقیہ جہلم کے مدیر قاری اسحاق فاروقی ٹریفک حادثہ میں زخمی، بیٹا جاں بحق، حادثہ میں ایک خاتون زخمی ہو گئیں، زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام گوجرخان باولی ہوٹل کے سامنے جی ٹی روڈ پر کیری ڈبہ اور ٹریکٹر میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں جامعہ صدیقیہ جہلم کے مدیر اور ڈومیلی جامع مدنی مسجد کے امام قاری اسحاق فاروقی زخمی ہو گئے۔
حادثہ میں قاری اسحاق فاروقی کا جواں سالہ بیٹا اور مولانا حافظ نعمان فاروق کے چھوٹے بھائی حافظ غفران فاروق زندگی کے بازی ہار گئے، حادثہ میں اسحاق فاروقی کی رشتہ دار خاتون بھی زخمی گئی، زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ذرائع کا بتاناہے کہ ٹریکٹر غلط سائیڈ سے آرہاتھاجس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
محمدغفران فاروق کی نمازجنازہ آبائی گاؤں جکر جہلم میں اداکردی گئی۔ نمازجنازہ میں علاقہ بھرسے مختلف مکتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔